حیدرآباد،22اپریل(اعتمادنیوز)راجیندرنگر علاقے میں ایک 26سالہ ڈرائیورنے اپنی رہائش گا ہ میں خودکشی کرلی۔راجیندر نگر پولیس کے مطابق پیر کی رات پی سندیپ ولد ستیانارائنا نے پھانسی لگا
کرخودکشی کرلی۔سندیپ راجیندر نگر کے شیوا جی نگرکالونی کا مقامی تھا۔پیرکی رات بیوی سے معمولی جھگڑے کے بعد سندیپ نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔راجیندر نگر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے عثمانیہ ہاسپٹل میں نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا۔